سیاسی و ا بستگیوں سے بالا تر ہو کر عوامی حقوق کے لئے یونین کونسل کو ٹ سو نڈکی کے چار دیہا ت کے سینکڑوں عوام متحد ہو گئے

18کے جنرل الیکشن سے پہلے سوئی گیس ،بجلی فراہمی اور مین روڈ کی تعمیر ووٹ سے مشروط کر دی جو سیاسی جما عت مین مطالبے پورے کرے گی اسے ووٹ دیا جا ئے گا

بدھ 16 اگست 2017 21:22

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) سیاسی و ا بستگیوں سے بالا تر ہو کر عوامی حقوق کے لئے یونین کونسل کو ٹ سو نڈکی کے چار دیہا ت کے سینکڑوں عوام متحد ہو گئے 2018کے جنرل الیکشن سے پہلے سوئی گیس ،بجلی فراہمی اور مین روڈ کی تعمیر ووٹ سے مشروط کر دی جو سیاسی جما عت مین مطالبے پورے کرے گی اسے ووٹ دیا جا ئے گا اگر کسی بھی سیاسی جما عت نے مطالبا ت پورے نہ کئے تو چار دیہات کے یہ عوام الیکشن کا با ئیکا ٹ کریں گے اس حوالے سے چار دیہات کو ٹ ،سو نڈکی، پنڈ ملیا راں اور کٹا ریاں کی عوام کا ایک عوامی جرگہ اور اجتما ع ڈیرہ ملک علی بہادر کو ٹ منعقد ہوا جس میں چاروں دیہا ت سے سینکڑوں عوام شریک ہو ئے عوامی جر گہ اور اجتما ع سے سید عنا یت حسین شاہ ، ملک عظمت ، اسد خان، طاہر محمود ، سید مبارک شاہ ،شہزادہ خان ، طاہر علی چوہدری ، ملک سا جد ، پر ویز خان ، نمبردار اعجازشاہ ، محمد اکرم ، لیا قت فوجی ، طارق خان اور بابا اکرم نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ہمیں 30سالوں سے پسماندہ رکھ کر اندھیروں میں دھکیلا گیا مگر اب ان دیہا ت کی عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے نوجوانوں کی محنت سے آ ج لوگ اپنے حقوق کے لئے میدان عمل میں نکل کھڑے ہوئے ہیں اب اندھیرے سیاستدانوں کا مقدر ہوں گے ہمارے علا قہ کی وا حد مین سڑک جو ہمیں اپنی تحصیل سے ملا نے کے لئے بھی راولپنڈی کی حدود سے گزر کر لمبا فا صلہ طے کر کے جا نا پڑتا ہے ٹوٹ پھو ٹ اور شکست و ریخت کا شکا رہو چکی ہے اس سڑک سفر کر نا محال ہی نہیں نا ممکن ہو چکا ہے مقر رین نے کہاکہ 3کلومیٹر کے فاصلے پر سوئی گیس ہو نے کے باوجود ہما رے دیہا ت اس نعمت سے محروم چلے آ رہے ہیں اضا فی آ بادیوں جو کہ ڈھوکوں پر مشتمل ہیں اس جدید دور میں بھی بجلی جیسی سہولت سے بھی محروم ہیں عوامی جر گہ میں عوام علاقہ نے حلف پر اعلان کیا کہ جو سیاسی جماعت ہما رے یہ مطالبات الیکشن سے پہلے پورے کرے گی اسے ووٹ دیں گے وگرنہ ان دیہا ت سے اس بار بیلٹ بکس خالی جائیں گے ۔