مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیرو ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، شاویز خان

تعلیم اورصحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے 2018کے الیکشن میں (ن) لیگ وطن عزیز کی سب سے بڑی عوامی قوت بن کر ابھرے گی

بدھ 16 اگست 2017 21:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) ایم پی اے شاویز خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیرو ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تعلیم اورصحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے 2018کے الیکشن میں انشااللہ مسلم لیگ وطن عزیز کی سب سے بڑی عوامی قوت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ہفتہ صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر ایم ایس ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عابد دائود ،سردار قدیر خان صدکال ،حاجی ذوالفقار بلوچ ،عابد شہزاد ،چوہدری علی ایوب و دیگر بھی موجود تھے شاویز خان نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کی بھلائی کیلئے دن رات کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کی گئی اور ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور توجہ دی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ تنقید کرنا آسان کام ہے لیکن عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا مشکل کام ہے ہم عوام کی دعائوں سے خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے شاویز خان نے کہا کہ عوام کے مسترد شدہ سیاستدانوں کا یوم حساب قریب ہے 2018کے الیکشن میںعوام ان کو ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کر دے گی ۔

متعلقہ عنوان :