چشتیاں،پنجاب بھر میں گندم کی ریکارڈ پیداوار میں مشہور قدیم قصبہ شہرفرید کی مرکزی سڑک کی 5پلیاں ٹو ٹ گئیں

زرعی جناس سے لدی مختلف گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں،ہزاروں زمینداروں ،کسانوں پریشانی کا شکار

بدھ 16 اگست 2017 21:43

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پنجاب بھر میں گندم ،کپاس ،گنا،چاول کی ریکارڈ پیداوار میں مشہور قدیم قصبہ شہرفرید کی مرکزی سڑک کی 5پلیاں ناقص میٹریل کی بناء پر ایک سال بعد ٹو ٹ گئیں جسکے نتیجہ میں سال میں لاکھوں ٹن زرعی اجناس منڈی اور شوگرملز تک لانے کے لیے ہزاروں زمینداروں ،کسانوں وآڑھتیوں کو سخت ذہنی و مالی عذاب سے دو چار کر رکھا ہے زرعی جناس سے لدی ہوئی مختلف گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں چنانچہ مرکزی سڑک کی پلیوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کے ذمہ دار ٹھیکیدار،سب انجینئرز ،ایس ڈی او و دیگر ہائی وے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے اور کپاس ،گنا وغیرہ کی پیداوار سے قبل پلیاں تعمیر کی جائیں علاقہ ہٹھاڑ کی تین یونین کونسلوں کے چیئرمینوں محمدفخر زمان لکھویرا،محمدمظہر خاں لکھویرا،عبدالوحید خاں ملکیرا و زمیندارممتاز احمد خاں جوئیہ نے کمشنر بہاولپور ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر و دیگر حکام کو لکھی گئی درخواست میں کہا ہے کہ علاقہ ہٹھاڑ کے 25ہزار ،ایکڑ رقبہ میں ہر سال لاکھوں من گنا،کپاس اور چاو ل ،دالیں ،چارہ و دیگر زرعی اجناس و سبزیوں کی پیداوار حاصل ہوتی ہیں اور تمام زرعی اجناس منڈی ،شوگرملز و دیگر جگہوں پر منتقل کرنے کے لیے چشتیاں شہر فرید روڈ استعمال کی جاتا ہے ٹھیکداراور ہائی وے اتھارٹی افسران نے بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسانوں کی رقم (شوگرسیس)سے تیار کرنے والی سڑک کی پلیوں کی تعمیرمیں ناقص میٹریل استعمال کیاجس سے وہ ایک سال میںٹوٹ گئیں ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ علاقہ کے کسانوں کے اہم مسلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔