عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور کی پارٹی کے اہم رہنما ارباب محمد عثمان کے حجرے پر دستی بم حملے کی شدید مذمت

صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، بیان

بدھ 16 اگست 2017 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے پارٹی کے اہم رہنما ارباب محمد عثمان کے حجرے پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے اور بم حملوں کے واقعات میں ایک بار پھر اجافہ ہو گیا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران اس نازک صورتحال میں تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور دہشت گرد جب چاہیں جسے اور جہاں چاہیں حملہ کر کے یا قتل کر کے آسانی سے فرار ہو جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے اس لئے وہ ان واقعات کی مذمت تک نہیں کرتی، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کیلئے دہشت گردی کا خا تمہ اولیں ترجیح ہی نہیں بلکہ وہ تخت اسلام اور تخت پنجاب کی جنگ میں مصروف ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ی کے خاتمے کیلئے فاٹا اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا آغاز کیا جائے ورنہ دائمی امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا،انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ داخلہ اور خارجہ پالیسیوں میں ملکی مفاد کو مقدم رکھ کر کام کیا جائے تو دہشت گردی سے نجات ممکن ہے،تاہم مرکزی حکومت اگر اس معاملے کو سنجیدگی سے لے تو بے گناہ انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکتی ہیں،

متعلقہ عنوان :