این اے 120کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ، عوام چور ، لیٹرے حکمرانوںکو مستر د کر دیں گے ،عرفان عباسی

بدھ 16 اگست 2017 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 120کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے حلقے کی عوام چور ، لیٹرے حکمرانوںکو مستر د کر دیں گے ،(ن) لیگ نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں اضافہ کیا ہے ، حلقہ کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کا احتساب کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کی ہے ،نواز شریف اور انکے حواریوں نے پاکستان کی عوام کو بد ترین غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ،تحریک انصاف ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے پی ٹی آئی فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لئے جدو جہد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :