کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہرمیں بلڈنگ کوڈ اتھارٹی کے قیام کی ہدایت کر دی
ثنا ء اللہ خان زہری کا شہر کی بہتری کے منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر بھی زور
بدھ 16 اگست 2017 22:17
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہاکہ دنیابھرمیں شہری سہولتوں میں اضافے اورشہروں کی بہتری کیلئے سائنس وٹیکنالوجی کواستعمال کیاجارہاہے ،کیوایم سی بھی دبئی اوریورپ کی طرز پر کوئٹہ شہر کی تعمیر نو کے منصوبے تیار کرے صوبائی حکومت بھرپورتعاون کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کیوایم سی کی کارکردگی اوروسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ منصوبوں میں شفافیت کی ضرورت پر زوردیا۔
میئرمیونسپل کارپوریشن کوئٹہ نے کوئٹہ شہر کی صفائی اورخوبصورتی کے منصوبوں میں دلچسپی لینے اوروسائل کی فراہمی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ اداکرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کی رہنمائی اورسرپرستی میں شہر کے مسائل کے حل اورشہری سہولتوں میں اضافے کے علاوہ کوئٹہ کو ایک مثالی شہر بنانے کیلئے کیوایم سی اپنا بھرپورکرداراداکرتی رہے گی۔اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ کو مٹن مارکیٹ میزان چوک پرمجوزہ تجارتی کمپلیکس کے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے مرکز میں واقع مٹن مارکیٹ کی جگہ کمپلیکس کی تعمیر کا مقصد عوام کو بہترسہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہے کمپلیکس میں 440گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے تجارتی مرکز میں ٹریفک کے نظام کی بہتری ممکن ہوسکے گی کمپلیکس میں چارہزارتماشائیوں کی گنجائش کا فٹسال اسٹیڈیم ،73دکانیں،دفاتر،فوڈپوائنٹ،بچوں کیلئے پلے گراؤنڈ کے علاوہ جلسے جلسوں کے انعقاد کیلئے سات ہزارسے زائد افراد کی گنجائش کا ہائیڈ پارک کی طرز کامقام بھی مختص کیاجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کیلئے کنسلٹنٹس مقررکئے جارہے ہیں،منصوبے پرلاگت کا تخمینہ تقریباً45کروڑروپے ہے جورواں مالی سال میں مکمل کیاجائے گا اس کی تکمیل سے کارپوریشن کو کثیرآمدنی ہوگی اوراس کا صوبائی حکومت پر انحصارکم سے کم ہوگا۔وزیراعلیٰ نے مجوزہ منصوبے کوسراہتے ہوئے اُمیدظاہر کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندرمکمل کرلیاجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.