مذہبی رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے، انتہا پسندی ایک سازش ہے جس کا مقصد امت کو تقسیم کرنا ہے،

دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، تمام مکاتب فکر باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعمیری کردار ادا کریں وزیر داخلہ احسن اقبال کی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد سے بات چیت

بدھ 16 اگست 2017 22:19

مذہبی رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے، انتہا پسندی ایک سازش ہے جس کا مقصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مذہبی رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے، انتہا پسندی ایک سازش ہے جس کا مقصد امت کو تقسیم کرنا ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، تمام مکاتب فکر باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعمیری کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف بھی شریک ہوئے۔ وفد کے اراکین کی طرف سے وزیر داخلہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو درپیش انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، ہم سب کو مل کر ملک دشمن سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا نصب العین ہے کہ ملک میں ایسا ماحول بنایا جائے جہاں ہر فرد کی عزت اور احترام کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے وفد کو ماہ محرم الحرام میں سیکورٹی مزید سخت بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :