گلگت بلتستان میں فوج ظفر موج وزرا و مشیران کی تعیناتی سوائے بجٹ پر بوجھ کے علاوہ کچھ نہیں

بدھ 16 اگست 2017 22:20

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر رہنما ندیم علی رفع نے کہا ہے گلگت بلتستان ایک چھوٹا صوبہ ہے اس صوبے کے عوام کو علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاق کی طرف سے سالانہ دس سے پندرہ ارب روپے ملتے ہیں صوبے کے اپنے اتنے وسائل نہیں وہ صوبے کے عوام کے مسائل حل کرسکے ایسے میں اس صوبے میں فوج ظفر موج وزرا و مشیران کی تعیناتی سوائے گلگت بلتستان کے بجٹ پر بوجھ کے علاوہ کچھ نہیںاس وقت گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات پرکروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں اگر یہ رقم ان وزرا پر خرچ کرنے کی بجائے اس رقم کو عوام کے فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا تو غریب عوام کو اس کا فائدہ مل سکتا تھا اب سننے میں آرہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صوبائی وزراء کے علاوہ مزید معاون خصو صی لینے کی باتیں ہورہی ہے جو کسی طرح بھی گلگت بلتستان کے عوام کے مفاد میں نہیں انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان دیگر صوبوں کی نسبت ایک پسماندہ صوبہ ہے اس وقت اس خطے کا سب سے زیادہ مسلہ بجلی کا ہے اور حکومت کے پاس بجلی کے نئے منصوبے بنانے کے لئے پیسے نہیں تو ایسے میں وزرا کی فوج ظفر موج کی تعیناتی کا بھی کوئی جواز نہیں بنتا ملک کے دیگر صوبوں کے اپنے وسائل ہیں مگر گلگت بلتستان کے اپنے وسائل نہیں اور یہ صرف اور صرف وفاق پر انحصار کرتا ہے ایسے میں اتنے وزرا کی اخراجات کہاں سے برداشت کیا جائے گا․․․․․

متعلقہ عنوان :