وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،ْ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے مختلف امورپر تبادلہ خیال

کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،ْوزیر داخلہ احسن اقبال کا اجلاس سے خطاب

بدھ 16 اگست 2017 22:40

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،ْ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پرامن سیاست کا احترام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی جبکہ وزیر داخلہ نے رینجرز کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی کاوشوں سے شہر میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :