ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کا مالی سال 2017-18کا بجٹ اجلاس

25کروڑ دس لاکھ 28ہزار کابجٹ متفقہ طورپرمنظور

بدھ 16 اگست 2017 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کا مالی سال 2017-18کا بجٹ اجلاس کنوئیر عصمت اللہ بازئی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین ملک نعیم خان بازئی ،چیف آفیسر علی محمد،ڈسٹرکٹ ممبران دردانہ بلوچ ،ملک مصطفی شاہوانی ،ملک یاسین ،عزیزاللہ شاہوانی ،خان زمان ،عزیز اللہ ہزارہ ،ملک عبدالمجید ،فاروق سموئیل نے شرکت کی اس موقع پر انجینئر فضل بلوچ ،علی شاہ عبدالرحمن شاہ بھی موجودتھے اجلاس میں سال 2017-18کیلئے 25کروڑ دس لاکھ 28ہزار کابجٹ پیش کیا گیا ۔

جسکی تمام ممبران نے اتفاق رائے سے متفقہ طورپر منظوری دی دے ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم خان بازئی نے خطاب کرتے ہوئے تما م ممبران ،آفسران ،سیکرٹری ،ضلع کونسل کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے محدود وسائل کے باوجود عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں تاکہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں مگرافسوس سے کہنا پڑ تا ہے کہ ہر بجٹ میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ لدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز دیئے جائیں مگر معلوم نہیں اس طرف کیوں توجہ نہیں دی جارہی ہے تین سال گزرنے کے باوجود آج بھی فنڈ ز کی فراہمی اور اختیارت کیلئے مطالبہ کررہے ہیں ضلع کونسل کوئٹہ کوجان بوجھکر نظرانداز کیا جارہاہے جبکہ شہر کی گنجان آبادی والے یونین کونسل اسی میں واقع ہیں جو بے پناہ مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں عزیز اللہ ہزار نے کہاہے کہ چار کروڑ روپے میںضلع کونسل کی مسائل حل نہ ہونے کے برابر ہیں یہ فنڈز ناکافی ہیں چیئرمین ہر وقت فنڈز کیلئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں مگر پھر بھی مسائل جون کے توں ہیں ضلع کونسل کے عوام کی کوئی اہمیت اور مسائل نہیں صرف کوئٹہ پر توجہ دی جارہی ہے عزیز اللہ شاہوانی نے کہاہے کہ یونین کونسل کچی بیگ میں مسائل کے انبار ہیں صفائی کی حالت انتہائی خراب ہے صوبائی حکومت اور این جی اوز ترقیاتی کاموں میں ڈسٹرکٹ ممبران کو اعتماد میں نہیں لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قرار داد پیش کی کہ کیچی بیگ جوکہ 8وارڈز پر مشتمل ہے جسکی آبادی 8لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے لہذا کیچی بیگ کو آٹھ یونین کونسلوں میں تقسیم کیا جائے ۔ملک یاسین نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کونسل کا بجٹ صرف چارکروڑ ہے جبکہ کوئٹہ کی آبادی 75لاکھ تک پہنچ چکی ہے جس کی زیادہ تر آبادی ضلع کونسل میں رہائش پذیر ہے ان علاقون میں صفائی سیوریچ کی صورتحال خراب ہے اس لئے عید سے قبل صفائی مہم کا آغاز کیا جائے عوام کو واٹر ٹین اور سولر سسٹم فراہم کیا جائے ایف سی چیک پوسٹوں پر عوام اور عوامی نمائندوں کو بلاوجہ تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرایا جائے ۔

دردانہ بلوچ نے کہاکہ ضلع کونسل کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیاجارہا ہے میٹروپولیٹن پر صوبائی حکومت کی توجہ ہے مگر ضلع کونسل کے وسیع علاقے کیلئے معمولی فنڈز مختص کیے جاتے ہیں جبکہ میٹروضلع کونسل کے صرف ایک حصے پر مشتمل ہے ضلع کونسل کے پاس مشینری بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے صفائی کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے کنوئیر عصمت اللہ بازئی نے کہاکہ ممبران کو تجاویز پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ضلع کونسل کے ساتھ امیتازی سلول کررہی ہے دوسال قبل مشینری کیلئے 26کروڑ کی ڈیمانڈ پی سی ون بناکر دی تھی مگر ابھی تک اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا اگر حکومت فنڈز اختیارت دینا نہیں چاہتی ہے تو پھر ضلع کونسل کو ختم کیا جائے اجلاس سے ملک عبدالمجید مشوانی ،خان زمان خان ،فاروق سموئیل نے بھی خطاب کیا ۔

ڈسٹرکٹ ممبران نے کہاہے کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو روڈ بلاک کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :