’ آزادی ٹرین ‘‘لاہور ریلوے اسٹیشن پرعوام کی توجہ کا مرکز،آزادی کے جذبات سے سرشار زندہ دلان لاہور نے ٹرین کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیدیا

لاہوریوں نے آزادی ٹرین کا شاندار استقبال کرکے ثابت کر دیا کہ لاہور واقعی زندہ دلان کا شہر ہے‘ ریلوے انتظامیہ پا کستان کے تمام صو بوںکی ثقا فت کو اجا گر کر نے کیلئے آزادی سپیشل ٹرین احسن اقدام ہے، شہریوں کے تاثرات ، پاکستان ریلوے کی ہمیشہ سے تاریخ رہی ہے کہ ہر قومی تہوار کو بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ریلوے سٹاف

بدھ 16 اگست 2017 22:58

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) آزادی کے رنگوں کو بکھیرنے،ملکی ثقافت اور جدوجہد تحریک پاکستان،تحریک آزادی کشمیرکو اجاگر کرنے کیلئے چلا ئی جا نیوالی آزادی ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن پرعوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی،عوام نے آزادی ٹرین کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیدیا، آزادی کے جذبات سے سرشارزندہ دلان لاہورکی بڑی تعداد بدھ کے روزٹرین کو دیکھنے کیلئے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچی، اس مو قع پربچے ،بو ڑھے ،جوان اور خواتین تحریک پا کستان کے تاریخی ورثہ اور صو بو ں کی ثقا فت اور قومی ہیروز پر مبنی ما ڈلز کے سا تھ تصاویر بنا تے رہے،والدین اپنے بچوں کو ملکی ثقافت،جدوجہد آزادی پاکستان،جدوجہد آزادی کشمیر کے بارے میںمعلومات فراہم کرنے کیلئے لاہور ریلوے اسٹیشن پر لائے جنہوں نے آزادی ٹرین میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور یہ ثابت کیا کہ وہ زندہ دل قوم ہیں، ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہوریوں نے آزادی ٹرین کا شاندار استقبال کرکے ثابت کر دیا کہ وہ لاہور واقعی زندہ دلوں کا شہر ہے‘ ریلویز سٹاف کے علاوہ عوام نے بھی بڑے جوش و خروش سے آزادی ٹرین کا استقبال کیا‘ آزادی ٹرین جو چاروں صوبوں میں جا رہی ہے اس کو بھی قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا جا سکتا ہے،لاہور ریلوے اسٹیشن پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ آزادی ٹرین ہر صوبے کی ثقافت کو اجاگر کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جدوجہد تحریک پاکستان ‘ جدوجہد آزادی کشمیر سمیت حکومتی اقدامات کا آئینہ پیش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی ٹرین پاکستان ریلویز کا ایک عظیم اور منفرد کارنامہ ہے،شہر یو ںکا کہنا تھا کہ پا کستان کے تمام صو بوںکی ثقا فت کو اجا گر کر نے کیلئے آزادی سپیشل ٹرین احسن اقدام ہے، اس سے نو جوان نسل کو تحریک آزادی اور چا روں صو بوں کی ثقا فت کے با رے میں آگا ہی حا صل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی ٹرین جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے اس کی اہمیت اور افادیت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے اور لوگ اس کا تاریخی استقبال کر رہے ہیں اور تحریک پاکستان کی جدوجہد کی تصاویر‘ جدوجہد آزادی کشمیر کے بارے میں شعور آگاہی حاصل کر رہے ہیں اور مختلف صوبوں کی ثقافت سے محظوظ ہو رہے ہیں،اس موقع پر ریلوے سٹاف کا کہنا تھا کہپاکستان ریلوے کی ہمیشہ سے تاریخ رہی ہے کہ ہر قومی تہوار کو بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے اور ہر قومی دن پرپاکستان ریلوے بھر پورطریقے سے حصہ لیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آزادی ٹرین اگست کے مہینے میں اس لئے چلائی گئی ہے کہ یہ پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی ٹرین جو ں جوں ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں سے گزر رہی ہے لوگ اس تاریخی ٹرین کو دیکھ کر ملک کے مختلف صوبوں کی ثقا فت اور دل فریب نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :