کوئٹہ،لاپتہ بلوچ اسیران وشہدداء کے بھوک ہڑتالی جاری

ڈیرہ سے صحافیوں کا ایک وفد کی لاپتہ افراد، شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی

بدھ 16 اگست 2017 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) لاپتہ بلوچ اسیران وشہدداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2778 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں ڈیرہ اسما عیل خان سے صحافیوں کا ایک وفد جن میں ملک رمضان ر،رجب علی، فیصل غنی جمالی لاپتہ افراد، شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے تعاون اور مکالماتی راستے پر گامزن اور اس طرح رہنمائی کر نا ہمارے لئے ضروری ہے کہ وہ اس حقیقت پر جو ان کے درمیان رابطے کا کام دیتے ہیں میں یہ بات دوبارہ زور کر کہونگا کہ حقیقت کو مسلمہ کے طور پر پیش کر نے کا مطلب نعرہ بازی نہیں بلکہ اس کامطلب ہے کہ گھٹن کا تنقیدی جائزہ کر نا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی ہم پرحالات اچھے نہیں اس لئے ہم حالات کا مقابلہ کر رہے ہیںاگر ہم دنیا کے عظیم ترین لو گوں کی طرف نظر دوڑائیں تو ہم ان لو گوں کے نام ملیں گے جنہوں نے اپنا دن رات چھین ونیند سب کچھ دوسروں کی فلاح وبہبود وبھلائی کیلئے قربان کر دیئے تھے اور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :