میرا کوئی ٹوئٹر اکائونٹ ہے نہ کوئی خبر ٹویٹر پر دیتاہوں،اعتزاز احسن

بدھ 16 اگست 2017 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز حسن نے کہا کہ ان کا کوئی بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے اور وہ کسی قسم کی بھی کوئی خبر ٹویٹر پر نہیں دیتے۔ ان پر الزام غلط ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے اور میرے نام سے جو بھی خبریں گردش کر رہی ہیں وہ سر اسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ نہ ہی میں ٹویٹر استعمال کرتا ہوں اور نہ ہی اپنی کوئی خبر ٹویٹر پر دیتا ہوں۔ میرے نام سے منسلکجو بھی اکاؤنٹ ہیں وہ غلط ہیں۔

متعلقہ عنوان :