سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے،جسٹس باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے،فردوس عاشق اعوان

بدھ 16 اگست 2017 23:12

سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے،جسٹس باقر نجفی رپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔ جسٹس باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں انسانیت کی تذلیل کی گئی ۔ ماڈل ٹاؤن میں جو کچھ ہوا اسے ساری دنیا نے دیکھا۔ یہ واقعہ ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت گناہ گار نہیں ہے تو رپورٹ کیوں چھپائی جا رہی ہے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :