لاہور ، ٹریفک وارڈنز شدید گرم موسم میں بھی ٹریفک کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں,سٹی ٹریفک پولیس

بدھ 16 اگست 2017 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) ٹریفک وارڈنزموسمی حالات کی پروا کئے بغیر شدید گرم موسم میں بھی ٹریفک کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں،وارڈنز کی ٹریننگ میں یہ بات شامل ہے کہ وہ دھوپ ،بارش اور ہر قسم کے سخت موسم کو برداشت کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کریں گے،سٹی ٹریفک پولیس بھی ٹریفک وارڈنز کی فلا ح و بہبود کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے،عوام کو بھی چاہیے کہ وہ شدید گرم موسم میںٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ عالم چوک میں ٹریفک وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹ پر ٹھنڈ ا پانی مہیا کرنے کی افتتاحی تقریب سے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس اور مقامی تاجر اختر بھائی کے تعاون سے ٹریفک وارڈنز کو روزانہ 5سو سے زائد ٹھنڈے پانی کی بوتلیں ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس شب و روز شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ،آج سے ٹریفک وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کی موبائل سروس شروع کی جارہی ہے تاکہ ٹریفک وارڈنز مزید احسن طریقے سے فرائض سرانجام دیں۔

اس کے علاوہ ٹریفک وارڈنز کودوران ڈیوٹی دھوپ اور بارش سے بچنے کیلئے چھتریاں اور چوکوں میں کیبن بھی فراہم کئے گئے ہیں۔