نیب نے ایس ای سی پی سے اسحاق ڈار کی7کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

نیب نے اسحاق ڈار کی اہلیہ ،دونوں بیٹوں اور بہو کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا

بدھ 16 اگست 2017 23:40

نیب نے ایس ای سی پی سے اسحاق ڈار کی7کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) قومی احتساب بیورو(نیب )نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سات کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ نیب نے اسحاق ڈار کی اہلیہ ،دونوں بیٹوں اور بہو کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو نیب نے اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا اور سپریم کورٹ کی جانب سے بجھوائے گئے مواد کی روشنی میں تحقیقات کی جائے گی ۔

نیب آرڈیننس کے تحت چند دیگر ملکوں سے بھی کیسز سے متعلق مدد لی جائے گی ۔ نیب نے ایس ای سی پی حکام کو بھی طلب کر کے اسحاق ڈار کی سات کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ اسحاق ڈار کی اہلیہ ،دونوں بیٹوں اور بہو کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ۔واضح رہے کہ نیب کو شریف فیملی ،اسحاق ڈار اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 8ستمبر تک ریفرنسز دائر کرنے ہیں ۔