نیب نے ایس ای سی پی سے اسحاق ڈاراوران کے بچوں کی 7کمپنیوں کاریکارڈ23اگست کوطلب کرلیا

جمعرات 17 اگست 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) نیب نے سیکیورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے اسحاق ڈاراوران کے بچوں کی 7کمپنیوں کاریکارڈ23اگست کوطلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے ایس ای سی پی حکام کو23اگست کولاہورطلب کرلیاہے ،اورانہیں اپنے ساتھ اسحاق ڈارکی اوران کی اہلیہ 2بچوں اوربہوؤں کی کمپنیوں کاریکارڈلانے کوکہاہے ،اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ بچوں کے نام 7کمپنیاں رجسٹرڈہیں جن کاریکارڈطلب کیاگیاہے ۔

ان کمپنیوں میں سی این جی پاکستان ،سپنسر،ہجویری مضاربہ کمپنی ،گلف انشورنس ،ایچ ڈی ایس سیکیورٹی کمپنی ودیگرشامل ہیں ۔کمپنیوں کے پانچ ڈائریکٹرزکاریکارڈبھی طلب کیاگیاہے ۔ان ڈائریکٹرزمیں اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ ،بیٹاعلی ،بہواسماعلی اوربیٹامجتبیٰ ڈارشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :