ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس، ایس ای سی پی کا ایک اور افسر وعدہ معاف گواہ بن گیا

جمعرات 17 اگست 2017 01:04

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس، ایس ای سی پی کا ایک اور افسر وعدہ معاف گواہ بن گیا
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2017ء) چیئرمین ایس ای سی پی جو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں جیل کی ہوا کھارہےہیں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے افسر کمشنر طاہر محمود نے مجسٹریٹ کے سامنے سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف بیان قلمبند کردیا ہے جبکہ طاہر محمود نے دفعہ 164 ایگزیکٹو مجسٹریٹ ملک فرخ ندیم کی عدالت میں قلمبند کروایا ہے اورسیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے افسرطاہر محمود نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کے لیے ظفر حجازی نے ماتحت افسروں پر دباؤ ڈالا تھا اور سابق چئیرمین ظفر حجازی کے دباو کی وجہ سے تاریخ میں ردوبدل کرکے تحقیقات کو بند کیا گیا تھا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس ای سی پی کے تین افسر ماہین فاطمہ۔

علی عظیم اور عابد پہلے وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں

متعلقہ عنوان :