عراقی شہر بیجی میں داعش کے خودکش بم حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 6 زخمی

جمعرات 17 اگست 2017 11:27

عراقی شہر بیجی میں داعش کے خودکش بم حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار ہلاک، ..
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع شہر بیجی میں داعش کے خودکش بم حملے میں سکیورٹی فورسز کے 7 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔عراق کی وزارت داخلہ اور مقامی حکام کے مطابق داعش کے پانچ خود کش بمباروں نے گزشتہ روز بیجی کے علاقے المسفی میں واقع پولیس اور فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بارود سے بھری بیلٹس پہن رکھی تھیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معن نے بم دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے سات اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ داعش کے پانچوں خودکش بمبار ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جون 2014ء میں بغداد سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع بیجی اور وہاں واقع عراق کے تیل صاف کرنے کے بڑے کارخانے پر قبضہ کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :