افغانستان ، داعش کے خلاف کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک

جمعرات 17 اگست 2017 11:59

افغانستان ، داعش کے خلاف کارروائی میں  ایک امریکی فوجی ہلاک
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ جمعرات کو امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ملک کے مشرقی حصے میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران ایک امریکی اہل کار ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

امریکی فوجی عہدے داروں کے مطابق اس کارروائی میں امریکی اور افغان فورسز کے اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جانی نقصان اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا۔فوج کے بیان کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔اس واقعہ کے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :