افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی،

فائرنگ سے امریکی فوجی ہلاک جانی نقصان داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا،امریکی فوجی عہدیدار

جمعرات 17 اگست 2017 12:16

افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی،
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) افغانستان میں ملک کے مشرقی حصے میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران ایک امریکی اہل کار ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں امریکی اور افغان فورسز کے اہل کار زخمی بھی ہوئے ۔امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ جانی نقصان اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا۔فوج کے بیان کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔اس واقعہ کے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔