شامی سرحد کے قریب راس بعلبک میں داعش کے خلاف لبنانی فوج کی کارروائی

لبنانی فوج نے علاقے میں اضافی کمک بھیج دی، توپوں کے ذریعے گولہ باری اور راکٹ باری کو شدید کر دیا

جمعرات 17 اگست 2017 13:30

شامی سرحد کے قریب راس بعلبک میں داعش کے خلاف لبنانی فوج کی کارروائی
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) لبنانی فوج نے شامی سرحد کے نزدیک داعش تنظیم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق لبنانی فوج زمینی طور پر عرسال کی سمت سے راس بعلبک کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل لبنانی فوج نے توپ خانوں کے ذریعے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں فوج کی تین ٹیلوں کی جانب بڑھنے کی راہ ہموار ہوئی جو داعش کے زیر قبضہ تھے اور اب ان کو واپس لے لیا گیا ہے۔ اس دوران شدید جھڑپ کے نتیجے میں لبنانی فوج کے 4 اہل کار زخمی ہو گئے جب کہ داعش تنظیم کے 5 جنگجو مارے گئے۔عسکری ذرائع نے بتایا تھا کہ لبنانی فوج نے علاقے میں اضافی کمک بھیجی ہے اور توپوں کے ذریعے گولہ باری اور راکٹ باری کو شدید کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :