غیر قانونی الاٹمنٹ کیس،

شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع

جمعرات 17 اگست 2017 13:48

غیر قانونی الاٹمنٹ کیس،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ضلع ملیر میں ہزاروں ایکڑ اراضی غیر قانونی الاٹ کرنے کے کیس پر سابق وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ضلع ملیر کی ہزاروں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر نیب حکام نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے پر انکوائری مکمل کرلی ہے، کیس کی منظوری کے لئے رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوادی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے دلائل دینے کے بعد شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے ،جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے سابق وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع انتیس ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ نیب انکوائری میں شرجیل انعام میمن کے علاوہ ریونیو حکام بھی ملزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :