سویڈن کا دفاعی بجٹ میں 2.7 بلین کرونوراضافہ کرنے کا اعلان

جمعرات 17 اگست 2017 13:50

سویڈن کا دفاعی بجٹ میں 2.7 بلین کرونوراضافہ کرنے کا اعلان
کوپن ہیگن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) سویڈن کے وزیرِِِِِِِِِِدفاع کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اگلے دو سال میں اپنے سالانہ دفاعی بجٹ میں 2.7 بلین کرونور(334ملین امریکی ڈالر) کا اضافہ کرے گی جس پر اعتدال پسند حزب اختلاف بھی متفق ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اضافی رقم فوجیوں کی تعداد بڑھانے، تربیت میں بہتری لانے، نئے آلات خریدنے اور پرانے آلات کی دیکھ بھال پر خرچ کی جائے گی۔ اس بارے میں 349 رکنی پارلیمنٹ میں جہاں مخلوط حکومت کے 138 ارکان ہیں ستمبر میں پیش ہونے والے 2018ء کے بجٹ کے بعد ووٹنگ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :