حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان معاملہ بلآخر علیحدگی پر ہی ختم ہو گا‘ شوبز حلقے

جمعرات 17 اگست 2017 13:55

حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان معاملہ بلآخر علیحدگی پر ہی ختم ہو گا‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) شوبز سے تعلق رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ گلوکارہ حمیرا ارشد اور انکے شوہر اداکار و ماڈل احمد بٹ کے درمیان اختلافات آخری حدتک پہنچ گئے ہیں اور یہ معاملہ بلآخر علیحدگی پر ہی ختم ہو گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ حمیرا ارشد اپنے بچے کو احمد بٹ سے واپس لینا چاہتی تھی جبکہ احمد بٹ اس کے بدلے میں حمیرا ارشد کی پراپرٹی اپنے نام کرنے کا تقاضا کر رہا تھا جس پر دونوں کے درمیان اختلافات عروج پرپہنچ گئے۔

احمد بٹ حمیرا ارشد سے بچہ چھیننے کی دھمکیاں دے کر اسے بلیک میل کرتا رہا ۔ مگر اب حمیرا ارشد نے احمد بٹ کو اپنی ازدواجی زندگی سے آئوٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان اختلافات کوئی نئی بات نہیں یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے چل رہا ہے اور یہ معاملہ علیحدگی پر ہی ختم ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :