ْاداکارہ مشی خان کی شوبز میں دوبارہ واپسی ،

جلد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی

جمعرات 17 اگست 2017 13:56

ْاداکارہ مشی خان کی شوبز میں دوبارہ واپسی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سینئر اداکارہ مشی خان کی شوبز میں دوبارہ واپسی ، جلد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مشی خان نے دوبارہ شوبز میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی ۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ میری پہچان ٹی وی ڈرامہ ہے جس سے دور رہنا بہت مشکل ہے ،بعض وجوہات کی بناء پر میں نے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی مگر اب میں دوبارہ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری شروع کر رہی ہوں اور بہت جلد میرے پرستار مجھے ایک ڈرامہ سیریل میں منفرد کردار میں دیکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :