جاپانی وزیر دفاع و وزیر خارجہ امریکا روانہ

جمعرات 17 اگست 2017 14:08

جاپانی وزیر دفاع و وزیر خارجہ امریکا روانہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) جاپان کے وزیرِ خارجہ تارو کونو اور وزیرِ دفاع اِتسٴْونوری اونودیرا اپنے ہم منصبوں سے بات چیت کے لئے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء جاپان امریکا اتحاد کی دفاعی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکی جزیرے گوام میں فوجی تنصیبات کو ہدف بنانے کی تازہ ترین دھمکی کے پیشِ نظر شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام ایجنڈے پر سرِفہرست ہوگی۔توقع ہے کہ کونو اوراونودیرا دو طرفہ اتحاد کی مزاحمتی اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور چین کی سمندری سرگرمیوں پر بھی امریکی حکام سے بات چیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :