حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ماضی کے پچاس سالوں پر بھاری ہے‘رفاقت حسین اعوان

رابطہ کونسل کے دو ارب کی بجٹ منظوری راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزادکشمیر کی ترقیاتی عمل کے ساتھ بھرپور دلچسپی کا اظہار ہے

جمعرات 17 اگست 2017 14:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سابق ممبر کشمیر کونسل مسلم لیگ ن انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا ہے کہ رابطہ کونسل کے دو ارب کی بجٹ منظوری راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزادکشمیر کی ترقیاتی عمل کے ساتھ بھرپور دلچسپی کا اظہار ہے ۔کئی سالوں سے رابطہ کا بجٹ صرف من پسند افراد کی نظر ہوتا رہا اب کی بار یہ بجٹ زمینی حقائق کا آئینہ دار ثابت ہوگا۔

حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ماضی کے پچاس سالوں پر بھاری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق خان کی قیادت میں حکومت آزادکشمیر کا میرٹ ،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ،تعیم اور صحت میں انقلابی تبدیلیوں کا ویژن ریاست کو ترقی یافتہ معاشروں کے برابر پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی یقینی ہے ۔بلدیاتی سسٹم کی مضبوطی سے نہ صرف عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہونگے بلکہ کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :