بھارت مقبوضہ کشمیر میں آگ و خون کی ہولی بند کرے‘ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک بھارت کی بربادی تک جاری رہے گی ‘عالمی ادارے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں

ممتاز قانون دان نذیر احمد غوری ایڈووکیٹ، اسحق چوہان ، صاحبزادہ خورشید احمد نقشبندی کا مشترکہ بیان

جمعرات 17 اگست 2017 14:31

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) بھارت مقبوضہ کشمیر میں آگ و خون کی ہولی بند کرے‘ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک بھارت کی بربادی تک جاری رہے گی عالمی ادارے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان نذیر احمد غوری ایڈووکیٹ، اسحق چوہان ، صاحبزادہ خورشید احمد نقشبندی نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کا دنیا کا بڑا دہشت گرد اور بنیادی انسانی حقوق کا قاتل ہے اقوام عالم کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردارادا کرئے کشمیری غیرت مند اور جرات مند قوم جان قربان کرنے والی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتی ۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے حقوق انسانی کے عالمی علمبردار اور بنیادی انسانی حقوق کے دعویدار کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردارادا نہ کریں بلکہ اپنی خاموشی کو توڑ دیں اور بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں ۔