روس 2018ء میں پہلی تیز رفتار ریلوے لائن کی تعمیر شروع کر ے گا

مجوزہ ریلوے لائن مستقبل میں بیجنگ اورماسکو سے ملاقات دے گی

جمعرات 17 اگست 2017 14:32

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) روسی ریلویز کے نائب صدر اول الیگزینڈر مشارن نے گذشتہ روز یہاں بتایا کہ رو س 2018 ء میں ماسکو اور کازان کو ملانے والی اپنی پہلی تیز رفتار ریلوے لائن کی تعمیر کا آغاز کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک فورم میں بتایا کہ ہائی سپیڈ ریل روڈ کا ڈیزائن 2017ء کے اواخر تک مکمل کر لیا جائے گا ، نومبر 2016ء میں روسی ریلویز کے صدر اولیگ زیروف نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ ریل لنک 2022ء تک سروس میں شامل ہو جائیگا ،770کلومیٹر لمبی ریلوے لائن پر تقریباً 1.3ٹریلین ہوبل (22.4بلین امریکی ڈالر ) لاگت آئے گی ، ہائی سپیڈ ٹرین 400کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جس سے سفری اوقات میں موجودہ 14گھنٹے کی بجائے 3.5گھنٹے کی کمی ہو گی ۔

توقع ہے کہ ماسکو کازان ریلوے بیجنگ اور ماسکو کو مستقبل میں ملانے والی ہائی سپیڈ ریلوے لائن کا حصہ ہو گی اور اس روٹ کے ساتھ اقتصادی ادغام میں سہولت پیدا ہو گی ، کازان یورپی روس میں تاتارستان جمہوریہ کا دارالخلافہ ہے اور اس کاشمار ملک کے صنعتی و اقتصادی مراکز میں ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :