مانسہرہ کی شاہراہوں پر دوڑنے والی سیاہ شیشوں والی لگژری گاڑیاں سکیورٹی رسک بن گئیں

جمعرات 17 اگست 2017 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) مانسہرہ شہر کے بیشتر مقامات اور شاہراہوں پر دوڑنے والی سیاہ شیشوں والی لگژری گاڑیاں سکیورٹی رسک بننے لگیں۔ ان لگژری گاڑیوں کی بدولت جرائم کو تقویت ملنے لگی ہے۔ اہلیان علاقہ نے ڈی پی او مانسہرہ سے گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ میں قاری نصیر گینگ ریپ کے واقعہ کے بعد سیاہ شیشوں والی گاڑیاں مشکوک ہو کر رہ گئی ہیں کیونکہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کیس بھی ایسی گاڑیوں میں ہوا تھا، دیگر جرائم بھی انہی گاڑیوں کے مرہون منت ہیں۔ اس سلسلہ میں شہریوں، تاجروں اوردیگر مکاتب فکر کے افراد نے ڈی پی او مانسہرہ سے لگژری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :