عید الاضحیٰ کے موقع پر محکمہ ریلوے کا خصوصی عید ٹرینیں چلانے کا اعلان

جمعرات 17 اگست 2017 15:35

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) محکمہ ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پرخصوصی عید ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی‘ لاہور‘ کوئٹہ‘ پشاور‘ راولپنڈی اور اسی طرح دیگر شہروں کیلئے محکمہ ریلوے نے 30 اگست سے مختلف شہروں کیلئے ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پہلی ٹرین 30 اگست کو کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی یہ ٹرینیں 31 اگست تک مختلف شہروں سے روانہ ہوتی رہیں گی جس کی بکنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :