غزہ اور مصر کی سرحد پر خود کش حملہ ایک فوجی ہلاک پا نچ ز خمی

جمعرات 17 اگست 2017 15:57

غزہ اور مصر کی سرحد پر خود کش حملہ ایک فوجی ہلاک پا نچ ز خمی
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) جنوبی غزہ کے قصبے رفاہ اور مصر کے درمیان منسلک سرحدی علاقے میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب رفاہ اور مصر کے درمیان منسلک سرحدی لائن پر موجود سکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ آدمیوں کو روکا جس پر ایک شخص نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا اور دوسرا شخص دھماکہ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا جبکہ ایک فوجی افسر سمیت دیگر پانچ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ایک فوجی افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ شہر کے مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق داعش سے ہے اور یہ سرحد عبور کرنا چاہتے تھے تاہم حکام کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :