پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

جمعرات 17 اگست 2017 16:01

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا۔

(جاری ہے)

کیمپ کے پہلے سیشن میں فزیکل ،بیسک ،ٹیم ٹریننگ ،پنلٹی کارنر پراور دوسرے سیشن میں میچ پریکٹس اور دیگر شعبوں پر توجہ دی گئی ۔تمام کھلاڑی پریکٹس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں،کیمپ میںجونیئر کھلاڑیوں کی فٹنس کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کے لئے بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :