ملٹی ماڈل ٹرانزٹ حب سے ریلوے کو آٹھ کروڑ روپے سالانہ آمدن ہوگی،جنوبی پنجاب میں کاروباری سرگرمیوں کوفروغ حاصل ہوگا ،خواجہ فاضل

جمعرات 17 اگست 2017 16:22

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ ملتان خواجہ فاضل نے کہا ہے کہ کسٹم سٹیشن اورملٹی ماڈل ٹرانزٹ حب کی تعمیر سے جنوبی پنجاب خصوصاً ملتان اورمظفرگڑھ کے اضلاع میں وسیع ترکاروباری سرگرمیوں کوفروغ حاصل ہوگا جبکہ 70سال کے طویل عرصے کے بعد اس خطے میں برآمدات اور درآمدات بڑھانے کاایک ٹھوس جامع اور منافع بخش منصوبہ تکمیل کی طرف گامزن ہے،ان خیالات کا اظہارچیئرمین ڈرائی پورٹ فاضل نے جنرل منیجر ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کرنل(ر)اویس بٹ اور ریلوے حکام کے ہمراہ مظفرگڑھ ریلوے اسٹیشن کے قریب تعمیرہونے والے مجوزہ کسٹم سٹیشن کی جگہ کامعائنہ اور منصوبہ کی بریفنگ لیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے ابتدائی طورپر پاکستان ریلوے نے آٹھ ایکڑ جگہ مختص کی ہے جہاں ڈائون اور اپ سائیڈ باربرداری کے لیے ڈبل ٹریک اور کنٹینرز اتارنے کیلئے پلیٹ فارم تعمیر کیے جائیں گے اور اسی جگہ موقع پر ہی کسٹم کلیئرنس کابندوبست بھی ہوگا،جبکہ کلکٹر کسٹم ملتان سعود عمران اس منصوبے کی جلد تکمیل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد روزانہ کی بنیاد پر اپ اینڈ ڈائون سائیڈز کے لیے کنٹینرزلانے والی گڈز ٹرینوں کی آمد ورفت شروع ہوجائے گی اور ابتدائی تخمینہ کے مطابق اس ملٹی ماڈل ٹرانزٹ حبسے ایک ہزار کنٹینرز ماہانہ کراچی پورٹ سے ایم ایم ٹی ایچ اور پھر ایم ایم ٹی ایچ سے کراچی پورٹ تک پہنچائیں گے،اس موقع پر بتایاگیا کہ کراچی سے ملتان تک بڑے کنٹینرکو بانڈڈکنٹینرزکے ذریعے کرایہ ایک لاکھ 55ہزار ر وپے ہے،اس کے علاوہ کراچی میں کنٹینرز کی کلیئرنس کے بعد اسے سڑک کے راستے پنجاب لانے پر پہلے سندھ حکومت اور بعد ازاں پنجاب میں داخل ہونے پر پنجاب حکومت ٹیکس لیتی ہیںجو کاروباری طبقہ پردھرے بوجھ اور کاروباری لاگت میں اضافے کا سبب بھی ہے جبکہ اس ٹرمینل کے ذریعے کنٹینرز لانے سے کرایے کی مد میں70سے 75ہزار روپے فی کنٹینر ریلیف ملے گا،خواجہ فاضل نے بتایا کہ اس منصوبے پر ابتدائی تخمینہ تقریباً20کروڑ روپے ہے جبکہ اس پر عملی کام شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل صرف وزیرریلوے سے فارمل منظوری باقی ہے اور امید ہے کہ 2017-18ء مالی سال میں ہی اس منصوبے کاافتتاح ہوگا۔

متعلقہ عنوان :