جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ ڈی سی سوات ٹیم نے جیت لی

جمعرات 17 اگست 2017 17:53

جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ ڈی سی سوات ٹیم نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) جشن آزادی پاکستان کے 70 ویں سالگرہ کے مناسبت سے سوات ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ ڈپٹی کمشنر ہاکی ٹیم اور سوات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن ٹیم کے مابین کھیلاگیا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات ہاکی ٹیم نے ایک کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبداسلام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگرس ممبر ملک ودان خان ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری موسیٰ خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

دونوں ٹیموں کے مابین نمائشی میچ کافی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا پہلے ہاف میں دو نوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہی جبکہ دوسرے ہاف میں ڈپٹی کمشنر سوات ٹیم نے دو گول کرکے میچ میں تین ایک سے کامیابی حاصل کی ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :