سپریم کورٹ نے پی پی 4گوجر خان کے ضمنی انتخابات کو روکنے کا حکم دیدیا

ایچ ای سی کو ن لیگ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کے غیر ملکی ڈپلومہ کی تصدیق کا حکم دیدیا، اصلی اسناد فراہم کرنے کی بھی ہدایت عدالت نے الیکشن کمیشن کے اختیارات پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی

جمعرات 17 اگست 2017 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی چار گوجرخان میں17ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایچ ای سی کو ن لیگ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کے غیر ملکی ڈپلومہ کی تصدیق کا حکم دیدیا ہے ، جبکہ شوکت عزیر بھٹی کو بھی اصلی اسناد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ،عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ،جمعرات کو سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت شوکت عزیز بھٹی کے وکیل سردار اسلم نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ بی اے کی ڈگری نہیں لگائی گئی اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا اپیل مقررہ مدت کے اندر فائل کی گئی کیا آرٹیکل 225کے تحت کیس الیکشن کمیشن کے پاس جاناچاہیے تھا کیاروپاسیکشن 103ایاے کے تحت الیکشن کمیشن کادائرہ اختیار ہی اس پرووٹر میجر ریٹائرڈ افتخار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس دائرہ اختیار ہے ،اگر مانیٹرنگ صحیح ہوتی توایسا نہ ہوتا،تمام نامی نیشن پیپر میں تعلیم بی اے لکھی گئی ،جب پکڑے گئے تو بیان بدل لیا،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کے تمام نکات کاجائزہ لیناہوگا،معاملہ ایک کیس کانہیں اس فیصلے کے اثرات باقی کیسز پربھی ہوں گے ، درخواست گزار کے وکیل سردار اسلم ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت چاہے تو تمام ڈپلومہ جات کی تصدیق کرواسکتی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ 2007کے نامی نیشن پیپرزمیں قابلیت بی اے کے برابر لکھی گئی ہے ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر تعلیم بی اے لکھی گئی ہے ، فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے حلقہ پی پی 4 میں ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے حتمی فیصلے تک شوکت عزیز بھٹی کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیش کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ ایچ ای سی کو شوکت عزیز بھٹی کی غیرملکی ڈپلومہ کی تصدیق کرنے کا حکم دیتے ہوئے شوکت عزیز کو ایچ ای سی کو اصل اسناد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، عدالت نے الیکشن کمیشن کے اختیارات پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر میجر ریٹائرڈ افتخار کی درخواست پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قرار دے کر حلقہ میں دوبارہ انتخابات کو حکم دیا تھا جبکہ حلقہ میں انتخابات بھی سترہ ستمبر کو ہونے تھی