کوئٹہ،لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی جاری

سیاسی وسماجی کارکن میر صلاح الدین بلوچ کا ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی

جمعرات 17 اگست 2017 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2779 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں مستونگ سے سیاسی وسماجی کارکن میر صلاح الدین بلوچ،نور بخش بلوچ ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ آج بلوچ قوم کی سماجی زندگی کا بنیادی خاصیت اور بلوچوں کی نمایاں شناخت یہی ہے کہ وہ ایک ایسے قوم سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے اوپر کئی دہائیوں سے مسلسل محرومیوں کا شکار ہے ہر بلوچ اپنے آپ پر اپنی شناخت پر اپنی سیاسی بر تری پر اپنی قوت پر فخر کر تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :