ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر وعدہ معاف گواہ بن گئے

جمعرات 17 اگست 2017 19:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ۔ کمشنر طاہر محمود نے بھی مجسٹریٹ کے سامنے سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف بیان قلمبند کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر محمود کا دفعہ 164 کا بیان ایگزیکٹو مجسٹریٹ ملک فرخ ندیم کی عدالت میں قلمبند کیا گیا ۔جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کے لیے ظفر حجازی نے ماتحت افسروں پر دبائو ڈالا، سابق چئیرمین ظفر حجازی کے دبائو کی وجہ سے تاریخ میں ردوبدل کرکے تحقیقات کو بند کیا گیا۔ ایس ای سی پی کے تین افسر ماہین فاطمہ، علی عظیم اور عابد پہلے ہی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :