پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند

جمعرات 17 اگست 2017 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران آج منفی رجحان دیکھا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے دوران منفی رجحان رہا اور ایک وقت پر 100 انڈیکس میں ساڑھے آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 43 ہزار500 پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 50 پوائنٹس کی کمی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :