ڈیرہ اسماعیل خان :ایف آئی اے کا بنوں کوچ اڈہ پر ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد پر چھاپہ

ایک گرفتار جبکہ دوسرا موبائل اور تھیلہ سمیت فرار ،کینٹ پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 17 اگست 2017 19:57

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) ایف آئی اے کا بنوں کوچ اڈہ پر ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد پر چھاپہ ،ایک گرفتار جبکہ دوسرا موبائل اور تھیلہ سمیت فرار ،کینٹ پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سب انسپکٹر فتح اللہ کی قیادت میں ایف آئی اے ٹیم نے تھانہ کینٹ کی حدود میں بنوں کوچ اڈہ پر تاج آئل ٹریڈرز پر ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کی اطلاع پر چھاپہ ماراچھاپے کے دوران ایف آئی اے نے احتشام ولد گل باز سکنہ بنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا نامعلوم ملزم دکان سے موبائل اور تھیلہ سمیت فرار ہوگیا ،تھانہ کینٹ میں ایف آئی نے اس واقعے کا مقدمہ دونوں ملزمان کیخلاف186-153ppcکے تحت درج کرادیا ہے۔