سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت برقرارپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی ، کے ایس ای

100انڈیکس میں 1ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سرمایہ کاروں کے 1 کھرب95ارب سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 10.67فیصد کم جبکہ85.55فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی

جمعرات 17 اگست 2017 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو زبردست مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد کی کمی،جبکہ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب95ارب سے زائدڈوب گئے۔کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 10.67فیصد کم اور85.55فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز کی جانب سے انرجی، بینکنگ اور آٹوسیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 44257پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1050.90پوائنٹس کمی سے 43136.06پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور 367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں 43کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،314کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 10کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔جمعرات کو 16کروڑ72لاکھ65ہزار130شیئرزکا کاروبار ہواجوبدھ کی نسبت 1کروڑ99لاکھ83ہزار930شیئرزکم ہے۔

سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب95ارب72کروڑ14لاکھ89ہزار547روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 89کھرب82ارب82کروڑ75لاکھ5ہزار333روپے ہوگئی۔قیمتوں کے اتارچڑھائوکے حساب سے خیبرٹوبیکوکی سرگرمیاں سرفہرست رہیں، جس کے حصص کی قیمت 28.34روپے اضافے سے 828.33روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت 19.90روپے اضافے سے 799.90روپے پر بندہوئی۔

نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت 200.00روپے کمی سے 6750.00روپے جبکہ فلپس موریس کے حصص کی قیمت 123.11روپے کمی سے 2501.00روپے پر بندہوئی۔جمعرات کو اے ذی گارڈ نائن کی سرگرمیاں ایک کروڑ14لاکھ41ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت74پیسے کمی سے 15.26روپے اور بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 1کروڑ10لاکھ74ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیںجس کے شیئرزکی قیمت 41پیسے کمی سے 10.29روپے پر بندہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 30انڈیکس 586.38پوائنٹس کمی سے 22187.76پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس 2073.32پوائنٹس کمی سے 72447.42پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 655.39پوائنٹس کمی سے 30592.30پوائنٹس پر بندہوا۔

متعلقہ عنوان :