الپوری ،شانگلہ کے ضلع کونسل کا اجلاس، نان سیلری بجٹ منظور نہ ہو سکا

اجلاس 22اگست تک ملتوی

جمعرات 17 اگست 2017 21:53

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) شانگلہ کے ضلع کونسل کا اجلاس نان سیلری بجٹ منظور نہ ہو سکا ،سپیکر نے کونسل کا اجلاس منگل 22،ْاگست تک ملتوی کردیا۔محکمانہ بجٹ پر تمام اراکین کے رائے کو اہمیت دیں گے،کونسل میںسب برابری کے بنیاد پرہیں،اپوزیشن ہو یا حکومتی اراکین سب ممبران کوبرابری کے بنیاد پر فنڈ دیا جائیگا، شانگلہ کی پسماندگی کو دور کرنے میں ضلع کونسل شانگلہ اپنا کردار ادا کریں، شانگلہ کی تعمیروترقی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،بجٹ میں تمام محکموں کو فنڈ فراہم کریںگے۔

ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان نے جمعرات کے روز سپیکر ضلع کونسل کامران اقبال کے زیر صدارت کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بعض محکموں کے ضلعی افسران موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیاز احمد خان نے کہا کہ کونسل کے تمام ممبران کی تحفظات کو ختم کیا جائے گا ،ممبران کی تحفظات کو دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو محکموذں کے فنڈٖز کے جائزہ لے گی ۔اجلاس سے اپوزیشن لیڈر حاجی سدیدالرحمن سمیت ،عطاء اللہ خان،شیر علی،انتخاب عالم ،سرفراز خان،شمس الرحمن،حیات خان،شیرین زادہ، الطاف حسین گلاب،گل محمدودیگر نے بھی خطاب کیا۔سپیکر نے نان سیلری بجٹ ایوان سے منظور نہ ہونے کے بعد اجلاس22اگست بروز منگل تک ملتوی کردیا۔۔

متعلقہ عنوان :