کامیابی کیلئے کسی شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھناچاہیے،جنرل قمرجاوید باجوہ

سوشل میڈیا کے ذریعے منفی بیانیے کی ترویج کی جارہی ہے محتاط رہناچاہیے،پاک فوج پرامن،محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہے، نوجوان میرٹ اور قانون کی حکمرانی پرعمل کریں،نوجوان شدت پسند تنظیموں کے حوالے سے خبرداررہیں۔ آرمی چیف کی آئی ایس پی آر میں نوجوانوں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اگست 2017 20:01

کامیابی کیلئے کسی شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھناچاہیے،جنرل قمرجاوید باجوہ
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء ) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کامیابی کیلئے کسی شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے، سوشل میڈیا کے ذریعے منفی بیانیے کی ترویج کی جارہی ہے اس سے محتاط رہنا چاہیے، پاک فوج پرامن ، محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہے، نوجوان میرٹ اور قانون کی حکمرانی پرعمل کریں، نوجوان شدت پسند تنظیموں کے حوالے سے خبرداررہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آرکا دورہ کیا۔جہاں پرانہوں نے انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پرانہوں نے نوجوانوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے۔ پاک فوج نے دہشتگردی اور تشدد کیخلاف بہت کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دیرپااستحکام کیلئے سب کواپناکردارادا کرنا ہوگا۔

پاک فوج پرامن ، محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ کامیابی کیلئے کسی شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھناچاہیے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے منفی بیانیے کی ترویج کی جارہی ہے اس سے محتاط رہناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ داعش اور دیگر شدت پسند تنظیمیں نوجوانوں کو ہدف بنارہی ہیں۔ نوجوان شدت پسند تنظیموں کے حوالے سے خبرداررہیں۔

انہوں نے کہاکہ کامیابی کیلئے کسی شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھناچاہیے۔پاکستان کی نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے۔نوجوانوں کی صلاحیتوں پرپورابھروسہ ہے۔نوجوان میرٹ اور قانون کی حکمرانی پرعمل کریں۔آرمی چیف نے کہاکہ اللہ پر ایمان ، والدین کی عزت اور انتھک محنت کامیابی کیلئے ضروری ہے۔یہ تینوں چیزیں کامیابی کی کنجی ہیں۔