وفاقی وزیر داخلہ سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالرز کی باہمی تجارت خوش آئند ہے،دونوں ممالک کے درمیان طلبہ ،ثقافت کے تبادلے باہمی روابط کو مزید تقویت دیں گے،احسن اقبال

جمعرات 17 اگست 2017 21:38

وفاقی وزیر داخلہ سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالرز کی باہمی تجارت خوش آئند ہے،دونوں ممالک کے درمیان طلبہ اور ثقافت کے تبادلے باہمی روابط کو مزید تقویت دیں گے۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر ندیم میکا ریوک نے ملاقا ت کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالرز کی باہمی تجارت خوش آئند ہے،دونوں ممالک کے درمیان طلبہ اور ثقافت کے تبادلے باہمی روابط کو مزید تقویت دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے اشتراک سے بننے والی فلم دونوں ممالک کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :