کوئٹہ، 14 اگست جشن آزادی پردکانوںکو بہترین طور پر سجانے کے حوالے سے دکانداروںکوانعامات دینے کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 17 اگست 2017 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) زیارت میں 14 اگست جشن آزادی کے موقع پردکانوںکو بہترین طور پر سجانے کے حوالے سے دکانداروںکوانعامات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل اور اسسٹنٹ کمشنر زیارت ڈاکٹر وقاص روشن تھے ۔اس موقع پر تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے دکاندار وں نصیب اللہ ،محمد نسیم ،تاج محمد کو ڈپٹی کمشنر زیارت اور اسسٹنٹ کمشنر زیارت نے نقد انعامات دئیے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت محمدافضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش خروش اور جذبے سے مناتی ہیں ،ضلع زیارت کے عوام نے اس بار بھی ماضی کی طرح جشن آزادی کو جوش وخروش سے منایا اور اپنی وطن دوستی کا بھرپور ثبوت دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یوم آزادی ہمیں آباواجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اس ملک کو بنانے میں ہمارے اکابرین اور بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ہمیں ان کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرت کا انمول تحفہ ہے انہوں نے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہیں ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنرزیارت ڈاکٹر وقاص روشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری جان وشان اور پہچان ہے۔پاکستان کی ترقی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :