راولپنڈی،تھانہ صادق آبادکے علاقے میںمسلح ڈکیت گروہ متحرک

24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی دوسری واردات میں4مسلح ڈاکو جیولری کی دکان سی5لاکھ روپے سے مالیت کا سونا لے کر فرار ، مزاحمت پر فائرنگ کر کے جیولر زخمی

جمعرات 17 اگست 2017 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) تھانہ صادق آبادکے علاقے میںمسلح ڈکیت گروہ متحرک ہو گیا 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی دوسری واردات میں4مسلح ڈاکو جیولری کی دکان سی5لاکھ روپے سے مالیت کا سونا لے کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے جیولر کو زخمی کر دیااطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر 4مسلح ڈاکو صادق آباد چوک میں واقع فرینڈز جیولرز میں داخل ہوئے جہاں دکان کے مالک رانا عامر ذیشان سمیت دکان میں موجود تمام افراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور دکان سی5لاکھ روپے مالیت طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے اس دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے دکان کے مالک کو شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ڈاکوئوں کی عمریں20سی25سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں یا درہے کہ1روز قبل بھی تھانہ صادق آباد کی چوکی بند کھنہ روڈ پر علی الصبح 5مسلح ڈاکو دودھ کی دکان اور دودھ سپلائی والے سے مجموعی طور پر2لاکھ27ہزار روپے کے قریب نقدی چھین کر فرار ہو گئے مذکورہ واردات کے ملزمان اس واردات سے مماثلت رکھتے ہیں اس واردات میں بھی مزاحمت پرڈاکوئوں نے سپلائی والی گاڑی کے ملازم کو پستول کا بٹ مار کر زخمی کر دیاتھایہاں یہ امر قبل ذکر ہے کہ 4روز قبل بند کھنہ روڈ پر واقع گلی سے 1ایف ایکس اور حاجی چوک کے قریب دکان میں بھی ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے ادھر صادق آباد کے علاقے میں پے درپے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے تاجروں اور اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد اور بند کھنہ روڈ چوکی انچارج باہم رشتہ دار ہیں جن میں باہمی کوآرڈی نیشن نہ ہونے کے باعث یہاں ایک ہی گروہ سرگرم ہے لیکن پولیس دکھاوے کے ناکے لگا کر عام شہریوں سے دیہاڑی لگانے میں صروف رہتی ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے چوکی کے قیام کے بعد سے یہاں وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اہلیان علاقہ نے آئی جی پنجاب عارف نواز خان سے اپیل کی ہے کہ چوکی کا تمام عملہ فوری تبدیل کر کے یہاں دیانتدار عملہ تعینات کیا جائے اہلیان علاقہ نے خبردار کیا کہ اگر جرائم کے سد باب کے لئے عملی کاروائی نہ کی گئی تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔