کوئٹہ، پرائیویٹ کالجز کے وفد کا اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے نمائندوں سے ملاقات

وفد نے بی ایڈ سیشن 2016 کے سالانہ امتحانات میں تاخیر پر تشویش سے آگاہ کردی

جمعرات 17 اگست 2017 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پرائیویٹ کالجز کے وفد کا اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے نمائندوں سے ملاقات‘ وفد نے بی ایڈ سیشن 2016 کے سالانہ امتحانات میں تاخیر پر تشویش سے آگاہ کی۔ صدر اے ایس اے پروفیسر ڈاکٹر کلیم الله بڑیچ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جب جامعہ بلوچستان نے سینڈیکیٹ سے 2016 تک بی ایڈ ایڈمیشن دینے کی اجازت دی ہے۔

تو امتحانات میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہیں۔ ڈاکٹر کلیم الله بڑیچ نے کہا کہ یہ کنٹرولر شعبہ امتحانات کا کام ہے کہ جامعہ بلوچستان کے پالیسی ساز اداروں کی فیصلوں پر عمل کرکے بی ایڈ کے سالانہ امتحانات کے تاریخ کا اعلان جلد سے جلد کریں۔ علاوہ ازیں صدر اے ایس اے نے اس حوالے سے ایک تین رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا جو ڈاکٹر کلیم الله بڑیچ‘ پروفیسر شبیر شاہوانی اور پروفیسر ناصر کھیازٖئی پر مشتمل کمیٹی کنٹرولر امتحانات اور وائس چانسلر جامعہ بلوچستان سے اس حوالے سے ملاقات کر کے اس مسلئے کو حل کرنے کی کوشش کریگی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پرائیویٹ کالجز کا وفد اکیڈیمک اسٹاف ایسو سی ایشن کے دفتر میں اکیڈیمک اسٹاف ایسو سی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی جہاں اے ایس اے کے صدر‘ پروفیسر کلیم الله بڑیچ‘ جنرل سیکریٹری پروفیسر خالد بادینی‘ پروفیسر فرید خان اچکزئی‘ پروفیسر ناصر کھیازئی‘ پروفیسر شبیر شاہوانی‘ پروفیسر قاسم خان کاسی‘ ڈاکٹر سعیدہ بلوچ اورڈاکٹر ثناء الله سے ملاقات کی۔

جبکہ پرائیویٹ کالجز کے وفد میں مختلف کالجوں کی پرنسلز اور نمائندے شریک تھے۔ وفد نے اے ایس اے کو سینڈیکیٹ اور ایفلی ایشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے کاغذات دئے۔وفد نے اے ایس اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ کالجز اور ان کے ہزاروں طلبا اور طالبات بی ایڈ امتحانات میں تاخیر پر تشویش میں مبتلا ہیں۔ لہذا اے ایس اے اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ مستقبل میں پرائیویٹ کالجز اور شعبہ امتحانات کے تعلقات میں خلل نہ پڑیں۔

متعلقہ عنوان :