کوئٹہ،کیو ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آزاد سٹار پینل نے کامیابی حاصل کر لیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) کیو ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آزاد سٹار پینل نے کامیابی حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق انتخابات کے لئے پولنگ جمعرات کے روز کیو ڈی اے آفس میں ہو ئی جس میں دو پینلوں، آزاد پینل اور شاہین پینل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا انتخابی نتائج کے مطابق آزاد پینل نی48 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی ان کے مد مقابل شاہین کلب کو43 ووٹ ملے ایک ووٹ مسترد ہوا جبکہ ووٹوں کی تداد99 تھی اور پر آزا دپینل کے جو امیدوار کامیاب ہوئے اس میں صدر فضل محمود کاسی، جنرل سیکرٹری نادر شاہوانی، سینئر نائب صدر نصیراحمد شاہوانی، چیئرمین قاضی محمد ابراہیم، وائس چیئرمین ذاکر علی، نائب صدر حیدر علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسیم طاہر، پریس سیکرٹری سید انور شاہ، جوائنٹ سیکرٹری حاجی امان اللہ، آفس سیکرٹری حاجی محمد یعقوب لہڑی اور حاجی عبدالکریم شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :