ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے ، تعلیم یافتہ نوجوان نسل داعش کا خصوصی ہدف ہے ،

سوشل میڈیا کے ذریعے منفی بیانیے کی ترویج کی جا رہی ہے ، محتاط رہاجائے ،نوجوان نسل پاکستان کو امن وترقی کے نئے دور میں لے جائے گی ، کامیابی کیلئے کسی شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے ، پاک فوج پرامن محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پر عزم ہے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:09

ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے ، تعلیم یافتہ نوجوان نسل داعش ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے ، تعلیم یافتہ نوجوان نسل داعش کا خصوصی ہدف ہے ، نوجوان نسل پاکستان کو امن وترقی کے نئے دور میں لے جائے گی ، کامیابی کیلئے کسی شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے ، پاک فوج پرامن محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پر عزم ہے ۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے ، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابسطہ ہے ، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کو امن وترقی کے نئے دور میں لے جائے گی ۔

کامیابی کیلئے کسی شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے ۔پاک فوج پرامن ،محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پر عزم ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں ۔ دیرپا استحکام کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، پر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے منفی بیانیے کی ترویج کی جا رہی ہے ۔ محتاط رہیں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل داعش کا خصوصی ہدف ہیں ، ترقی کیلئے تین چیزی اہم ہیں ، اللہ پر ایمان ، والدین کی عزت اور محنت ، یہ تینوں چیزیں کامیابی کی کنجی ہیں ۔